ایک اور منفرد اعزاز رونالڈو کے نام

811

اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نےانٹرنیشنل میچوں میں 100 گول کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

کرسٹیانو رونالڈو انٹرنیشنل میچز میں 100 گولز کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے اس سے قبل 100 سے زائد گولز کرنے کا اعزاز ایران کےعلی دائی کے پاس تھا جنہوں انٹرنیشل میچوں میں ایران کی نمائندگی کرتے ہوئے 109 گولز داغے۔

اسٹار فٹبالر نے گولز کی سنچری  یوئیفا نیشنز لیگ میں سویڈن کے کیخلاف کھیلتےہوئے مکمل کی، یوئیفا لیگ کے کھیلے گئے دلچسپ مقابلے میں پرتگال نے 0-2 گول سےکامیابی حاصل کی۔

یوئیفا نیشنز لیگ میں پرتگال لگاتار دو میچز جیت کر 6 پوائنٹ حاصل کرکے اپنےگروپ میں لیڈ کررہا ہے ، پرتگال کیساتھ گروپ  تھری میں فرانس، سویڈن اور کروشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ یوئیفا نیشنز لیگ میں پرتگال نے اب تک دو میچز میں کروشیا اور سویڈن کو شکست دے چکا ہے۔