بیلاروس میں تیسری بڑی اپوزیشن رہنما گرفتار

122
بیلاروس: حزب اختلاف کی رہنما ماریہ کولیسنی کووا کو یوکرائن کی سرحد پر گرفتار کیے جانے پر صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے خلاف شدید بارش میں بھی بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے‘ سیکورٹی فورسز مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روک رہی ہیں

مسنک (انٹرنیشنل ڈیسک) بیلاروس میں حزب اختلاف کی تیسری بڑی رہنما کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ماریہ کولیسنیکووا کو منگل کی صبح یوکرائن کی سرحد کے قریب حراست میں لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ماریہ کولیسنیکووا اپوزیشن کی ان 3 خواتین رہنماؤں میں شامل ہیں، جنہوں نے مل کر صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے خلاف 9 اگست کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ماریہ کولیسنیکووا کو گزشتہ روز کچھ ماسک پہنے افراد زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے تھے۔