کے الیکٹرک کے سسٹم پر سائبر حملہ، ہیکرز نے تاوان کا مطالبہ کردیا

431

کراچی: شہر قائدکو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے سسٹم پر سائبر حملہ ہوا ہے اور ہیکرز نے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے کمپیوٹرز ہیک کرکے ڈیٹاانکرپٹ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق   ہیکرز کی جانب سے کمپیوٹرز میں موجود ڈیٹا انکرپٹ کرلیا گیا ہے اوراب  ڈیٹا کی واپسی کیلئے ہیکرزنے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

سائبر حملے میں کے الیکٹرک کا بینکس سے رابطوں اور بلنگ کا سسٹم متاثر ہوا ہے، حملے میں کے ای کے ونڈوز کمپیوٹرز اور بیک اپ بھی متاثر ہوئے ہیں اور ہیکنگ سے انکرپٹ کیا گیا ڈیٹا قابل استعمال نہیں رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ہیک کیے گئے کمپیوٹرز پر ڈارک ویب پر رابطے کے پیغامات چھوڑے گئے ہیں۔