عالمگیر وبا، متاثریں کی تعداد 2کروڑ73لاکھ سے تجاوز کرگئی

342

عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں کورونا اموات کی مجموعی تعداد 8لاکھ93ہزار325 ہوگئیں۔

دنیا بھر میں پھیلنے والا کووڈ-19 (کورونا وائرس) سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 2کروڑ73لاکھ6ہزار876 (27306876) ہوگئی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 1کروڑٰ93لاکھ78ہزار832 ہوگئی۔

عالمی ویب سائٹ کے مطابق امریکا میں 64لاکھ60ہزار421 افراد کورونا سے متاثر، اموات 1 لاکھ 93 ہزار256 ہوگئیں، دوسرے نمبر پر پہلے برازیل تھا مگر آج کے عددوشمار کے مطابق انڈیا ہے جہاں 42 لاکھ 14 ہزار728 افراد متاثر، اموات کی مجموعی تعداد 71 ہزار 735 ہوگئیں، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ 37 ہزار606 اور اموات 1لاکھ26 ہزار686تک پہنچ گئی ہے۔

دیگر ممالک کو اگر دیکھا جائے تو روس میں 10 لاکھ 30 ہزارافراد متاثر، اموات17ہزار920، پیرو میں 6 لاکھ 89 ہزار 977، اموات 29 ہزار838، سائوتھ افریقہ میں 6لاکھ 38ہزار517، اموات کی تعداد 14 ہزار 779 ، کولمبیا میں 6 لاکھ 66 ہزار 521 افراد متاثر، اموات کی تعداد 21 ہزار 412 ہوگئی ہیں۔

 میکسیکو میں 6لاکھ 34ہزار افراد متاثر، اموات کی تعداد67ہزار801، اسپین میں 5لاکھ17 ہزار133 افراد کورونا سے متاثر، اموات 29 ہزار 418، بنگلہ دیش میں 3لاکھ29ہزار359 افراد متاثر، اموات کی تعداد 4ہزار 540 افراد، سعودی عرب میں 3لاکھ20 ہزار 688 افراد متاثر جبکہ 4ہزار افراد اس وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

واضح رہے اب تک سب سے کم متاثر افراد برطانوی علاقہ انجویلا میں رپورٹ ہوئے ہیں۔