اے سی میرپور ساکرو نے بااثر افراد کے ایما پر  ہمارے خلاف جانبدارانہ کارروائی کی، علی گل

151

دھابیجی (نمائندہ جسارت) اولڈ سٹی دھابیجی کے رہائشی علی گل جوکھیو اور اشفاق جوکھیو نے پریس کلب دھابیجی میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو سلیم میمن نے ڈی ایس پی میرپور ساکرو اور ایس ایچ او دھابیجی نے گزشتہ روز پولیس نفری کے ہمراہ قومی شاہراہ کے قریب واقع ہماری زرعی زمین پر لگے زیر زمین پانی کے بور کو غیرقانونی قرار دے کر بند کرادیا جبکہ ہماری زمین کے قریب قائم دیگر تین پانی کے بور چل رہے ہیں جن کیخلاف اے سی میرپور ساکرو کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ متاثرین نے الزام لگایا کہ اے سی میرپور ساکرو نے بااثر افراد کے ایما پر ہمارے خلاف جانبدارانہ کارروائی کی ہے جس کے باعث ہمارا کاروبار شدید متاثر ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پانی کے بور غیرقانونی ہیں تو پھر انتظامیہ بلاتفریق کارروائی کرتے علاقے میں چلنے والے تمام بور بند کرائے۔