دنیاکشمیریوں کی آزادی کیلیے بھر پور آواز اٹھائے ‘ چیئرمین سینیٹ

80

اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سب ممالک کو کشمیریوں کی آزادی کے لیے بھر پور آواز اور اہم عالمی فورمز پر اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کا خواہاں ہے ، مسئلہ کشمیر کا حل ہی مذاکرات ہیں،پاکستان آذربئیجان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے ،بین الپارلیمانی یونین کے صدارتی انتخاب میں چیئرمین سینیٹ نے آذربئیجان کی پارلیمنٹ کے بھر پور حمایت کی درخواست کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار
انہوں نے آذربئیجان کی اسپیکر سے پارلیمنٹ ہائوس سے آن لائن میٹنگ کے دوران کیا۔ چیئر مین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک غربت،انسانی حقوق کی بہتر فراہمی، مساوات، دہشت گردی، انتہا پسندی اور موسمی تغیرات جیسے چیلنجز کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کر کے بہتری لا سکتے ہیں۔