جیکب آباد، ٹرک سے کروڑوں روپے کی مالیت کی چھالیہ اور گٹکا برآمد، ڈرائیور فرار

143

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کسٹم پولیس کی کارروائی، اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بلوچستان سے آنے والے ٹرک سے کروڑوں روپے کی مالیت کی چھالیہ اور گٹکا برآمد، ڈرائیور فرار۔ جیکب آباد کے بائی پاس پر واقع کسٹم پولیس چوکی کے قریب کسٹم پولیس نے بلوچستان سے آنے والے ہینو ٹرک کی تلاشی کے دوران ٹرک میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں مضر صحت چھالیہ اور گٹکا برآمد ہوا جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اس سلسلے میں کسٹم پولیس کے انچارج انور شاہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ چھالیہ اور گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ چھالیہ جانوروں کی ہڈیوں میں چھپائی گئی تھی، 8010 کلو چھالیہ اور 15000 گٹکے کے ساشے برآمد کیے ہیں، جس کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔ واقع کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، اسمگلنگ روکنے کے لیے سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔