سکھر بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال

566

سکھر: دریائے سندھ میں سکھر بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال سے کئی دیہی علاقے زیر آب ہوگئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج کا کہنا ہے کہ 36گھنٹوں میں پانی کی سطح میں 73ہزار 810کیوسک اضافہ ہوا ہے، سکھر بیراج سے ریلہ کوٹری بیراج کی سمت بڑھ رہاہے۔

انچارج کا کہنا تھا کہ بیراج پر پانی کی آمد 3لاکھ 80ہزار 835کیوسک ریکارڈ ہوا ہے،اخراج 3لاکھ 60ہزار 235کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کنٹرول روم انچارج کا مزید کہنا تھا کہ چند روز میں سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے،سیلابی صورتحال کے باعث متعدد دیہی علاقے زیر آب آگئے ہیں،لوگوں نے محفوظ مقام کی جانب نقل مکانی شروع کردی ہے،بیراج کی تمام کنالوں میں پانی چھوڑا جارہاہے۔