نقیب اللہ قتل کیس ‘ 2 پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت مسترد

235

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان اہلکاروں کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کیے گئے‘ ضمانت پر رہا کرنے کا حکم نہیں دے سکتے۔ مدعی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم پولیس اہلکار رائس اور عمران زیدی جیل میں ہیں‘ ملزمان نے نقیب اللہ کو3 ساتھیوں سمیت سہراب گوٹھ سے اغوا کیا اور عباس ٹائون چوکی لے گئے‘ پولیس اغوا کاروں نے نقیب اللہ سے تاوان مانگا‘ تاوان کی رقم نہ دینے پر سچل پولیس چوکی منتقل کیا گیا‘ سچل چوکی سے نقیب اللہ کو سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کی ٹیم کے حوالے کیا گیا‘ رائو انوار اور اس کی ٹیم نے جعلی مقابلے میں نقیب اللہ کو ساتھیوں سمیت
قتل کیا‘ ملزمان نقیب اللہ قتل میں برابر کے شریک ہیں‘ انسداد دہشت گردی عدالت نے بھی دونوں پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔