امارات کے لیے اسرائیلی کارگوسروس 16 ستمبر سے شروع ہوگی

153

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے 16 ستمبر سے متحدہ عرب امارات کے لیے فضائی کارگو سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ عبرانی نیوز ویب سائٹ آئی 24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی پہلی کارگو پرواز العال کمپنی کی بوئنگ 747 ہوگی جو بلجیم سے ہوتے ہوئے دبئی میں اترے گی۔ طیارے کے ذریعے زراعت اور ٹیکنالوجی کا سامان دبئی پہنچایا جائے گا۔ اس کے بعد ہفتے میں ایک اور پرواز دبئی کے لیے جائے گی۔ واضح رہے کہ پیر کے روز اسرائیل سے براہ راست ایک پرواز سعودی فضا ئی حدود سے گزر کر ابو ظبی پہنچی تھی،جس کے بعد دونوں ممالک نے اقاعدہ فضائی سروس کے انتظامات شروع کردیے ہیں۔