لاڑکانہ ،آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج

252

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن یونٹ پاپولیشن اینڈ ویلفیئر کی جانب سے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مرد و خواتین ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہاتھوں میں بینر اٹھاکر شدید نعرے بازی بھی کی۔اس موقع پر مرکزی رہنما پیرل دایو، محمد شریف عمرانی، شبنم فاطمہ اور سیما سومرو و دیگر کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت محکمے کے فلاحی مراکز کو سرکاری اسپتالوں اور این جی اوز کے حوالے کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ چارٹر آف ڈیمانڈ فراہم کرنے کے باوجود بھی ملازمین کے مسائل حل نہیں کیے جارہے اس عمل سے تمام ملازمین سخت مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ، محکمہ صحت و پاپولیشن اینڈ ویلفیئر کی صوبائی وزیر ڈاکٹر عذرہ پیچوہو سے اپیل کی کہ فوت اور حاضر سروس ملازمین کے بچوں کو کوٹہ کے تحت ملازمتیں دے کر ٹیکنیکل ایڈوائزر طالب لاشاری کو عہدے سے ہٹایا جائے جبکہ فلاحی مراکز کے متعلق کیے گئے فیصلے کو واپس لیا جائے بصورت دیگر 9 ستمبر کو پورے سندھ میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔