رینٹل پاور کیس میں نیب کو آئندہ سماعت پرضمنی ریفرنس دائر کرنیکا حکم

87

اسلام آباد (اے پی پی) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف و دیگر کے خلاف کارکے رینٹل پاور کیس میں نیب کو آئندہ سماعت تک ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔ بدھ کو تفتیشی افسر اصغر خان عدالت میںپیش ہوئے،عدالت نے کہاکہ ضمنی ریفرنس دائر کرنے کے لیے نیب کو آخری موقع دے رہے ہیں۔