ڈی جی نیب لاہورکاعاصم سلیم باجوہ سے متعلق اظہارلاعلمی

99

لاہور ( نمائندہ جسارت) ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ سے متعلق اظہار لاعلمی کردیا۔لاہو ر میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ کیا عاصم باجوہ کے خلاف انکوائری ہونی چاہیے ؟ جس پر سلیم شہزاد نے کہا کہ
مجھے اس کا علم نہیں ہے کون باجوہ ؟۔ صحافی نے سوال دہراتے ہوئے کہا کہ ہم عاصم سلیم باجوہ کی بات کررہے ہیں جس پر ڈی جی نیب نے کہا کہ ان کو کیا ہوگیا ؟ ۔صحافی نے دوبارہ سوال کیا ان سے متعلق خبر سامنے آئی ہے ۔جس پر ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے کہا کہ ہمارے علم میں ایسی کوئی چیز نہیں ۔ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ شراب لائسنس کیس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو دوبارہ نوٹسز بھجوا چکے ہیںلیکن اب تک جواب جمع نہیں کرایا ۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو نیب طلب کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔مریم نواز کو طلب کر کے کیا ہمیں نے پتھر کھانے ہیں؟ شہزاد اکبر نے بتایا کہ عبد العلیم خان کے خلاف جلد ریفرنس دائرکر دیں گے۔