مچل نے برسبین ہیٹ کے ساتھ توسیع معاہدہ پر دستخط کر دیے

579

برسبین(جسارت نیوز)برسبین ہیٹ نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لئے مچل سویپسن کے معاہدے میں تین سالہ توسیع کر دی۔ برسبین ہیٹ میں اب ٹوم بینٹن کے ساتھ نو غیر ملکی کھلاڑیوں شامل کیا گیا ہے۔ برسبین ہیٹ کے کوچ ڈیرن لیہمن خاص طور پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میپ رینشا اور جیمز پیٹنسن کی طرح سویپسن کے توسیع معاہدہ پر دستخط کرنے کا فیصلہ درست ہے۔انہوں نے کہا مچل سویپسن ایک اچھا ڈومیسٹک سپنر ہے جو گابا گرائونڈ میں بائولنگ کرنا جانتا ہے، اور سویپسن نے گابا میں ہمیشہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سویپسن نے بین الاقوامی سپنرز شاداب خان، یاسر شاہ، مجیب اور ظاہر خان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ لیہمن نے کہا کہ سویپسن بہت ہی ورسٹائل سپنر ہیں جو ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔مچل سویپسن نے انگلینڈ کے خلاف 2018 میں اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کا آغاز کیا ان کو اب تک ایک میچ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے اور وہ برسبین ہیٹ کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے چوتھے کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں 44 ٹی 20 میچز میں سے 21.7 کی اوسط سے 41 وکٹیں حاصل کیں۔ 26 سالہ سویپس نے اپنے نئے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد کہا کہ وہ برسبین ہیٹ کے ساتھ معاہدے میں توسیع پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ کھیلنے کے لئے بے تاب ہیں۔