غیر اخلاقی مواد نہ ہٹانے پر 5 موبائل ایپلی کیشنز بلاک

490

اسلام آباد: اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نےغیر اخلاقی مواد کی روک تھام نہ کرنے پر پانچ ڈیٹنگ اور لائیو اسٹریمنگ ایپلی کیشنزبلاک کردی ہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹنڈر(Tinder)، ٹیگڈ (Tagged)، اسکاؤٹ (Skout)، گرینڈر (Grindr) اور سے ہائے(SayHi)  کو بلاک کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ مذکورہ ایپلی کیشنز  کو بلاک کرنے کا فیصلہ غیر اخلاقی وغیر مہذب منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے۔

پی ٹی اے نے مذکورہ پلیٹ فارمز کی انتظامیہ کو ڈیٹنگ خدمات کو ختم کرنے اور براہ راست جاری مواد کو پاکستان کے مقامی قوانین کے مطابق ماڈریٹ کرنے کے لئے نوٹس جاری کئے تھے۔

تاہم مذکورہ پلیٹ فارمز نے مقررہ وقت کے اندر نوٹسوں کا جواب نہیں دیا لہذا اتھارٹی نے مذکورہ ایپلیکیشنز کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔