میہڑ،بارش کو 8روز گزرنے کے باوجود متعدد علاقے زیر آب، مکینوں کا احتجاج

205

میہڑ (نمائندہ جسارت) مدینہ کالونی میں وڈیرو قربان علی سوہو راجہ گورڑ اور مسجد کے پیش امام سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ۔ نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا محلہ میہڑ شہر کا دل ہے، میونسپل انتظامیہ ہمارے ساتھ ظلم کر رہی ہے، کالونی کے نالوں اور انڑ واہ کی برسوں سے کھدائی نہ ہونے کے بائث نالوں کا گندا پانی ڈاکٹر الٰہی بخش چانڈیو کے اسپتال سے لے کر کالونی کے مین روڈ، گھروں، مسجد اور گلیوں میں جمع ہو کر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔ انہوں نے کہا کہ بارش کو 8 روز گزرنے کے باوجود پوری کالونی تباہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل انتظامیہ کی نااہلی کے باعث سخت پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں، حکام بالا کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ پانی کی نکاسی جلد نہ ہوئی تو میونسپل کمیٹی آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر انڈس ہائی وے پر دھرنا دیں گے۔