پاک بحریہ کا بارش متاثرہ علاقوں میں ریلیف و ریسکیو آپریشن

282

اسلام آباد (آن لائن) پاک بحریہ کا کراچی اور بدین کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری. ہے ۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کی ٹیموں نے سول انتظامیہ کے ساتھ بدین میں ایل بی او ڈی نہرکے شگاف کی مرمت اور مختلف مقامات سے نکاسی آب میں حصہ لیا ہے۔ ترجمان نے کہا کراچی کے مختلف علاقوں سے بارش متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل بھی کیا گیا ہے انہوں نے کہا بدین میں پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ میں مزید ڈاکٹرز اور طبی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا پاک بحریہ کے موبائل میڈیکل کیمپ اورٹیموں نے بدین کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں افراد کو طبی امداد اور ادویات بھی فراہم کیں۔ ترجمان نے بتایا کراچی میں کلفٹن اور ڈیفنس کے علاقوں میں میڈیکل ٹیمز نے گھروں میں محصور افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی ہیں جبکہ بدین میں قائم ریلیف کیمپس میں مقیم خاندانوں میں پاک بحریہ کی جانب سے راشن بیگز تقسیم کیے گئے۔ ترجمان نے بتایا کراچی میں یونس آباد،ککا پیر، ناظم آباد، سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں بارش متاثرین میں تیار شدہ کھانے کے پیکٹس کی تقسیم کیے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہا سرجانی ٹاؤن، یارو خان گوٹھ، یوسف گوٹھ اور خمیسو گوٹھ میں متاثرین میں مختلف اشیائے خورد ونوش کے پیکٹ بھی تقسیم کیے گئے۔