عمران سمجھ گئے ہونگے بارش زیادہ  ہوتو پانی زیادہ آتا ہے،کائرہ

187

سکھر(آن لائن) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول کا تمسخر اڑانے والے وزیراعظم کو اب سمجھ آگئی ہوگی کہ بارش زیادہ ہو تو پانی زیادہ آتاہے ،100 دنوں میں سب کچھ اچھا کرنے والے700 دن میں بھی کچھ نہ کر سکے، وہ ہر بات ماضی کی حکومتوں پر ڈال کر جان نہیں چھڑاسکتے، عمران اور
پاکستان زیادہ دیر تک ساتھ نہیں چل سکتے اس سے اب جان چھڑانا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منظور احمداور سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کے ساتھ پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب کو وفاداریاں تبدیل کرانے کا ٹول بنا دیا گیا ہے ، حکومت ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں سیاسی مخالفین کو دبانے کیلیے قانون سازی کرنا چاہتی ہے، اس وقت ملک میں کچھ قدرتی اور کچھ حکومتی آفات ہیں ، کراچی کے معاملے پر منفی سیاست نہیں کرنا چاہیے۔ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو مل بیٹھنا چاہیے ملک کے مسائل کا حل آئینی طریقے سے نکالنا چاہیے پارلیمنٹ کو موقع ملنا چاہیے۔