بلوچستان: ایک لاکھ 80 ہزار کلو اسمگل شدہ چھالیہ پکڑی گئی

198

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں افغان سرحد کے قریب کسٹم اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسمگل کی ہوئی 1 لاکھ 80 ہزار کلو گرام چھالیہ اور دیگر سامان پکڑ لیا، سامان کی قیمت 30 کروڑ روپے ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق کسٹم کے عملے نے ایف سی نارتھ ریجن کے تعاون سے نوشکی سے 22 کلو میٹر افغان سرحد کے قریب سرلٹ پہاڑیوں میں کارروائی کی۔ کسٹمز حکام کو اطلاع ملی تھی کہ اسمگلرز نوشکی سے منسلک افغان بارڈر پر سرلٹ کے مقام پر ایک وادی میں سامان ذخیرہ کرکے اسے ملک کے دوسرے حصوں میں پہنچا رہے ہیں جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے کسٹم اور ایف سی نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔