محکمہ تعلیم کے چھوٹے ملازمین کو ٹائم اسکیل نہیں دیا جارہا، وزیر احمد کڑیو

149

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) آل سندھ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ لوئر اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ کے صدر وزیر احمد کڑیو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے چھوٹے ملازمین کو ٹائم اسکیل نہیں دیا جارہا۔ سندھ کابینہ سے منظور ہونے کے باوجود آرڈر جاری نہیں کیا جارہا ہے جو کہ ناانصافی ہے جبکہ ایک ہی ادارے کے اندر الگ الگ قانون بنائے ہوئے ہیں۔ اساتذہ کو ٹائم اسکیل دیا ہوا ہے، ہم چھوٹے ملازمین سے ان کی تنخواہیں بھی زیادہ ہیں جبکہ اساتذہ کو گریڈ 20 تک ترقی، کلرکوں کو اپ گریڈیشن لیکن ہمارے متعلق کوئی سوچتا ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے ایک سے لے کر 4 گریڈ والے ملازمین کو ٹائم اسکیل دیا جائے، ان کو ترقی اور دیگر الاؤنس دیے جائیں جوکہ کئی سال سے رکے ہوئے ہیں۔