جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن میں مالیاتی گوشوارے جمع کرادیے

317

لاہور (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان نے حسب روایت اس سال بھی اپنے سالانہ مالیاتی گوشوارے بابت سال 2019-2020ء الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بروقت جمع کرادیے ہیں ۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سے پہلے ہی جماعت اسلامی نے اپنے
سالانہ مالیاتی گوشوارے جمع کرا کر بروقت گوشوارے جمع کرانے کی اپنی روایت کو زندہ رکھا ہے ۔گوشوارے نائب امیر جماعت اسلامی و سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم ، سیف اللہ گوندل اور مظہر صدیقی نے جمع کرائے ۔