پارلیمانی نظام ناکام ہوگیا، صدارتی نظام رائج کیا جائے، عدالت عظمیٰ میں ایک اور درخواست

351

اسلام آباد(صباح نیوز)ملک میں صدارتی نظام حکومت رائج کرنے کا حکم دینے کے لیے عدالت عظمی ٰمیں دوسری درخواست دائر کردی گئی۔ جمعہ کو درخواست اسلام آباد کے شہری ڈاکٹر صادق علی نے دائر کی ہے جس میں موقف اپنایاگیا ہے کہ ملک میں پارلیمانی نظام حکومت ناکام ہوچکا،موجودہ نظام سے ملک کے وسائل کا ضیاع ہورہا ہے،اسلام وسائل کے ضیاع سے روکتا ہے۔ریفرنڈم کرا کے عوام سے رائے لی جائے کہ وہ کس طرح کا نظام حکومت چاہتے ہیں درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عظمیٰ وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کو فوری ریفرنڈم کرانے کا حکم دے اورکیس کی کارروائی میڈیا پر براہ راست دکھائی جائے۔ درخواست میں وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کو فریق بنایا گیا ۔