پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

446

مانچسٹر:تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈکیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں کھیلے جارہےپہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔انہوں نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم میں بابراعظم (کپتان) فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، شاداب خان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عماد وسیم ،محمد عامر،شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم میں ایون مورگن(کپتان)، جونی بیئرسٹو، ٹام بینٹن،ڈیوڈ ملان، سیم بلنگ، معین علی،  لویس گریگری، ٹام کوران، عادل رشید، کرس جورڈناور ثاقب محمود شامل ہیں۔