منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ

587

پھالیہ ( آن لائن )منگلا ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ،ڈیم میں پانی کی سطح 1239.20فٹ ریکارڈ،چیف انجینئر واپڈا منگلا نے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے آج اجلاس بلا لیا۔ گزشتہ روز منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 25ہزار کیوسک جبکہ ڈیم سے پانی کا اخراج 4800 کیوسک تک ریکارڈ کیا گیا منگلا ڈیم میں مزید 2.80فٹ پانی کی گنجائش رہ گئی ہے اور کسی بھی ہنگامی حالات سے بچنے کے لیے آئندہ 48گھنٹوں میں منگلا ڈیم سے ایک لاکھ کیوسک تک پانی چھوڑا جا سکتا ہے جس سے منگلا ڈیم میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ‘ دریائے جہلم میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا رہا ہے جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد کو چھونے کے لیے صرف 2.80 فٹ پانی کی گنجائش رہ گئی ہے۔