پاکستانی معیشت درست راہ پر ہے، وزیراعظم

417

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت درست راہ پر ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت، ماشاءاللہ درست راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ جولائی 2019 میں 613 ملین ڈالرزاور جون 2020 میں 100 ملین ڈالرز کے خسارے کے بعد صورتحال سنبھل گئی ہے چنانچہ جولائی 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 424 ملین ڈالرز اضافی (سرپلس) جمع ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ معیشت میں بہتری کی وجہ برآمدات میں اضافہ ہے، جو جون 2020 کی نسبت 20% زیادہ رہیں، صورتحال میں یہ ٹھوس بہتری برآمدات کی مسلسل بحالی اور ریکارڈ ترسیلاتِ زر کا نتیجہ ہے۔