بحرہ اسود میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت

1132

=انقرہ: امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی نے بحر اسود میں قدرتی گیس کے نئے بڑے ذخائر دریافت کیے ہیں۔

گزشتہ روزامریکی یشریاتی ادارے کی جانب سے دی گئی خبر کی تصدیق  ترک عہدیدار نے کہاکہ قدرتی گیس کے نئے بڑے ذخائر دریافت  ہوئے ہیں تاہم وہ اس بارے میں مزید معلومات نہیں دےسکتے۔

ترکی کے مقامی اخبار کا کہنا ہےکہ ‘ ترکی کے (فاتح -ون)  جہاز نےبحرہ اسود میں  دو الگ الگ مقامات پر قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کیے ہیں ان میں ایک مقام ڈینئوب ندی کے قریب جبکہ دوسرا تھریس کے ساحل کے ساتھ واقع ہے۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان (جمعہ) کو ایسی خوشخبری سنانے کا اعلان کیا تھا جس سے ترکی میں ایک نئے دور کا آغٖاز ہوگا۔

واضح رہے کہ ترک صدر کے اعلان کے بعد ‘ریفائنری کمپنی ٹوپراس’ اور ‘پیٹرو کیمیکل مینوفیکچرر پیٹکیم’ کے حصص میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے  ۔