مائیکرو سافٹ نے انٹرنیٹ ایکسپلورر بند کرنے کا اعلان کردیا

655

مائیکرو سافٹ نے اپنے ویب براؤزر ”انٹرنیٹ ایکسپلورر“ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائیکرو سافٹ نے انٹرنیٹ ایکسپلورر کو 1995 میں نیٹ اسکیپ نیوی گیٹر کے مقابلے میں متعارف کرایا تھا جسے کمپنی نے ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ 17 اگست 2021 سے مائیکرو سافٹ کی 365 ایپس اور سروسز سے انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 کی سپورٹ ختم ہو جائے گی۔

مائیکرو سافٹ ٹیمز ویب ایپ 30 نومبر 2020 سے براؤزر کو سپورٹ نہیں کرے گی۔ اب انٹرنیٹ ایکسپلورر کی جگہ کمپنی کے براؤزر مائیکرو سافٹ ایج نے لے لی۔

مائیکرو سافٹ نے 2015 میں اپنے نئے براؤزر مائیکرو سافٹ ایج کو متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔