ارطغرل(اینجن آلتان) آج پاکستان پہنچیں گے؟

855

اینگن آلتان جنہوں نے ترک ڈرامے ارطغرل میں مرکزی کردار نبھایا ہے، آج کل سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں اور اس کی وجہ ان کا وہ اعلان ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ 18 اگست کو پاکستان آئیں گے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ایک ویڈیو میں اینگن آلتان کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ 18 اگست کو پاکستان آئیں گے جس کا مقصد ایسے بچوں سے ملنا ہے جو کسی نہ کسی لاعلاج مرض میں مبتلا ہیں، مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ہزاروں بار شیئر کیا جاچکا ہے۔

اس سے قبل اینگن آلتان نے استنبول میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان سے بھی ملاقات کی تھی اور تمام پاکستانیوں کو 14 اگست کی مبارکباد بھی دی تھی۔

خیال رہے کہ اینگن آلتان نے تاریخ پر مبنی ترک ڈرامہ ارطغرل میں ارطغرل کا تاریخی کردار نبھا کر دنیا کے تمام مسلمان بالخصوص پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔