قومیں گھنٹوں میں نہیں بنتیں،طویل جدوجہد کرنا پڑتی ہے،جام کمال

124
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی اسپیکر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان میں پرچم کشائی کررہے ہیں

کوئٹہ (آ ن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ یہ دن بحیثیت قوم ہمارے لیے بہت اہم اور معنی خیز ہے ۔کورونا وائرس کے دوران آزادی کی قدر و قیمت کو زیادہ محسوس کیا جاسکتا ہے ،ہمیں یہ پیغام دیناہے کہ بلوچستان اور پاکستان کے لوگ کشمیری بھائیوں کیلیے جس طرح پہلے دن کھڑے آج بھی کھڑے رہیںگے اور آئندہ بھی جدوجہد جاری رہے
گی ۔کشمیری ہر حوالے سے بلوچستان کے لوگوں کو اپنے شانہ بشانہ پائیںگے۔قومیں گھنٹوں ،مہینوں یا سالوں میں نہیں بنتی بلکہ اس کیلیے طویل جدوجہد کی ضرورت ہے ،ہمیں عہد کرناہوگا کہ ہم اپنی عوام کو بہتر زندگی ،بنیادی سہولیات ،تعلیم کی فراہمی کیلیے اپنا کرداراداکرینگے ،آزادی ایک بہت بڑی نعمت جس کو وہ لوگ محسوس کرسکتے ہیں جو گھٹن کے ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں ،پاکستان ہمارا گھر جس کی سجاوٹ ،آسائش اور بہتری کیلیے حکمرانوں ،فوج ،عدلیہ ،سیاستدانوں ہو یا کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتاہوں کو اپنا کرداراداکرناہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔