پاکستان کا بازو مروڑ کر قانون سازی کرائی جاری ہے‘ فضل الرحمن

130

اسلام آباد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ پاکستان کا بازو مروڑ کر قانون سازی کرائی جاری ہے، حکومت پر عجلت سوار ہے جوموجودہ حکمرانوں کی بدنیتی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور مشترکہ اجلاسوں میں قانون سازی کی جارہی ہے، ہم نے بلز کی مخالفت کی اور ان بلز کو اصولوں کے ساتھ پاکستان کے مفاد میں منافی قرار دیا۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ نہ بلز سمجھنے کا موقع دیا جاتا ہے نہ مشاورت کی جاتی ہے، اسپیکر کی ایما پر چند پارٹیوں کو گھر بلا کر مشورے کیے جاتے ہیں، اسپیکر نے ہماری جماعت اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت نہیں کی، ایف اے ٹی ایف کے دباؤ پر قانون سازی کی گئی، پاکستان کابازومروڑکرقانون سازی کرائی جاری ہے، حکومت پر عجلت سوار ہے جو موجودہ حکمرانوں کی بدنیتی ہے، ایف اے ٹی ایف بلز پر ایک اعلامیہ جاری کررہے ہیں۔