نوجوانو ں کےلیے نوکریوں کے مواقع پیدا کیے جائیں گے، عمران خان

603

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تعمیراتی شعبوں کوفروغ دے کرنوجوانو ں کےلیے نوکریوں کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

عمران خان کی زیر صدارت تعمیراتی شعبے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حکومتی حکمت عملی سے معاشی صورتحال بہتر ہوگئی ہے،فرٹیلائزر ،اسٹیل ،رئیل اسٹیٹ اور دیگر شعبوں میں بہتری ہوئی ہے۔

عمران خان نے کاروباری برادری کے بھر پور اعتماد پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کا فروغ ترجیح ہے۔

اجلاس میں موبائل اور انٹر نیٹ سروسزکی بہتری کےلیے اسپیکٹرم نیلامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعظم نےکہا کہ موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز کی بہتری ملکی مفاد میں ہے، پسماندہ علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بہتری پر توجہ دی جائے ، اسپیکٹرم کی فروخت کاعمل ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔