کھیلوں کی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز

214

اسلام آباد (جسارت نیوز) ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی نے کہا ہے کہ ضلع راولپنڈی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے گذشتہ روز سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث حکومت نے کھیلوں سرگرمیاں معطل کر رکھی تھیں اب یہ سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں تاہم ایس او پیز کے تحت فی الحال صرف ٹریننگ سیشن شروع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار ان میں اضافہ کیا جا رہا ہے لیاقت باغ اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں ۔