ہانگ کانگ میں اخباری دفتر پر چھاپہ، میڈیا ٹائیکون گرفتار

857

ہانگ کانگ میں اخباری دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران میڈیا ٹائیکون جمی لائی کو گرفتار کر لیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی جانب سے ہانگ کانگ میں ایک ماہ قابل نافذ کردہ ‘قومی سلامتی’ قانون کے تحت ہونے والی گرفتاریوں میں سے اب تک یہ سب سے بڑی گرفتاری ہے۔

میڈیا ٹائیکون جمی لائی پر الزام ہے کہ انہوں نے غیرملکی طاقتوں سے ملی بھگت کی ہے جس پر ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

جمی لائی کے ‘ایپل ڈیلی’ نے اطلاع دی ہے کہ پیر کی صبح پولیس نے 72سالہ میڈیا ٹائیکون کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرنے کے بعد اخبار کے دفتر میں گھس کر تلاشی لی اور اس دوران رپورٹرز اور ان ڈیسک پر رکھے دستاویزات ضبط کر لیں۔

قبل ازیں بیجنگ چین نے ہانگ کانگ میں متنازع قانون کے نفاذ کے جواب میں امریکی پابندیوں پر سخت تنقید کی ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہانگ کانگ میں چین کے سیکورٹی قانون کے جواب میں امریکا نے ہانگ کانگ اور بیجنگ سے تعلق رکھنے والی کئی اہم شخصیات پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا،جن میں انتظامی رہنما کیری لام بھی شامل ہیں۔