ماحول اور غریب دوستی عمران خان کی اہم خوبی ہے‘ فیاض الحسن

308

لاہور( این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ انسان ، ماحول اور غریب دوستی وزیراعظم عمران خان کی سب سے اہم خوبی ہے، عمران خان عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ پر عمیق نگاہ رکھتے ہیں۔ بلین ٹری سونامی منصوبے کو عالمی رہنماؤں نے بھی سراہا ہے۔ ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ پاکستان کی آب و ہوا اور ماحول کو ترو تازگی بخشے گا، گزشتہ حکومتوں نے درختوں کو نظر انداز کر کے سڑکوں اور پلوں کو اہمیت دی، اس کا نتیجہ منفی
ماحولیاتی تبدیلیوں، ہیٹ اسٹروک، اندازے سے زیادہ بارشوں کی صورت میں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس ڈے پر پنجاب بھر میں 12لاکھ سے زاید پودے لگانے کا ہدف تھا،بزدار حکومت نہ شہروں میں بھی شجر کاری کو اہمیت دے رہی ہے،اربن فاریسٹ سے ماحولیاتی آلودگی اور درجہ حرارت میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔