پختونخوا میں تعلیمی اداروں و شادی ہالوں پر پابندی برقرار

361

پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا میں تعلیمی اداروں اور شادی ہال کے علاوہ باقی تمام شعبے آج سے کھل جائیں گے۔ اس حوالے سے سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور اکرم اللہ خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اعلامیہ کے مطابق شادی ہال اور تعلیمی اداروں کے علاوہ باقی تمام شعبوں کو آج سے کھلنے کی اجازت ہو گی۔مراسلے میں یہ بھی لکھا کہ متعلقہ اداروں سے اجازت کے بعد مذہبی اجتماعات کی بھی اجازت ہو گی اور تمام پبلک ٹرانسپورٹ کی بھی اجازت ہوگی۔ سیکرٹری
داخلہ اکرام اللہ خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ اپنے دائرہ اختیار میں تمام اداروں کے لیے ایس او پیز کا تعین کریں اور اس پر عمل درآمد کویقینی بنائیں۔