حکومت زیادہ چلتی دکھائی نہیں دے رہی، رانا ثنا اللہ

418

فیصل آباد(صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدرراناثنا اللہ نے کہاہے کہ ملک کو درست سمت پرچلانے میں بڑی رکاوٹ عمران اور اُن کاٹولا ہے، شیخ رشید فکرنہ کریںاپوزیشن کی تمام جماعتیںحکومتی نجات پرمتفق ہیں، اے پی سی جلد ہوگی اورمضبوط فیصلے بھی اتفاق رائے سے ہوں گے، حکومت اُوپرسے جائے یانیچے سے اب زیادہ چلتی دکھائی نہیں دے رہی ۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان بتائیں 2 سال سے حکومتی کارکرردگی
میں کون رکاوٹ ہے؟۔ اُن سے این آراوکس نے لیااوروہ این آراو دے سکتے ہیں؟،قانون سازی میں تعاون کے لیے کسی نے اُن سے این آراو نہیں مانگا،اربوں روپے کے آٹاچینی اسکینڈل سمیت ایک درجن سے زاید ریفرنسز میں وہ خود این آراوچاہتے ہیں۔ تحریک انصاف اقتدارمیںآکرنا انصاف پارٹی بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کے پاس شاید علم غیب ہے جوصرف اپوزیشن کے عیب نکال رہاہے، حکومت میں شامل چینی سمیت کسی اسکینڈل میں ملوث ملزم کوطلب نہیں کیاجائے گا۔شراب کیس میں عثمان بزدار کی طلبی سیاسی ڈراما اور اپوزیشن کومطمئن کرنے کی پالیسی ہے۔