دریا ئےراوی کا منصوبہ لاہور کے پھیلاؤ کےآگے بند باندھےگا، عمران خان

597
وزیراعظم نے منحرف ارکان کو راضی کرنے کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو دے دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہےکہ دریا ئےراوی کے کنارے شہر کی سنگ بنیاد رکھ کر خوشی ہورہی ہے،یہ منصوبہ لاہور کے بے ہنگم پھیلاؤ کےآگے بند باندھےگا۔

سماجی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ یہ ہمارے میگا پروجیکٹ کی تاریخ کا بڑا منصوبہ ہے،منصوبہ دریائے راوی کو سیوریج نالہ بننے سے بچائے گا،منصوبے سے اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے بیوروکریسی اور پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ عوام کو جتنا ہوسکے ریلیف دیں، مدینہ کی ریاست میں کمزور طبقے کو تحفظ ملتاہے،بیوروکریسی پرکوئی دباؤ نہیں، میرٹ پر کام کریں،معاشی ترقی کے لیے تعمیرات کا شعبہ سب سے اہم ہے، پاکستان کو مشکل معاشی صورتحال کا سامنا ہے،ہاؤسنگ اور تعمیرات کے شعبے سے 40صنعتیں وابستہ ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مشکل صورت حال کا سامنا رہا،کرپشن کی وجہ سے معیشت کو نقصان ہوا،ذرائع آمد پیدا کرنے سے ملکی قرضہ ادا کرنے کے قابل ہوجائیں گے،معاشی ترقی کے لیے تعمیرات کاشعبہ سب سے اہم ہے۔