عالمی برادری مودی کےخلاف جرائم کا مقدمہ چلائے، شہباز شریف

248

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کا اقوام متحدہ سے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی جموں و کشمیر پر قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔ 5 اگست کے بھارتی اقدام کے خلاف اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے بھارتی فوج کا
انخلا کراکے اپنی نگرانی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے منعقد کرائے۔ تنازع جموں و کشمیر کے حل تک اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوال رہیں گے کشمیریوں کو ان کا جمہوری، قانونی اور اخلاقی حق نہ دینا دنیا میں جنگوں کی حوصلہ افزائی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ انہوںنے کہا کہ او آئی سی کا اعلیٰ سطحی اجلاس بلایا جائے، 5 اگست عالمی ضمیر اور اقوام متحدہ کی ساکھ کے مجروح ہونے کا دن ہے، کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کشمیری 2قومی نظریے، پاکستان کی شہ رگ اور تحریک تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ عالمی برادری قاتل مودی پر انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ چلائے۔