بدین،بھارتی مظالم کے خلاف جماعت اسلامی کی احتجاج ریلی

188

بدین (رپورٹ محمد علی بلیدی) بدین میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط ظلم جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ایک سال مکمل ہونے پرجماعت اسلامی کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کی مذمت میںیوم سیاہ اور یوم استحصال منایا گیا ۔ریلی کے شرکاءنے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں۔یوم سیاہ کے سلسلے میں مسجد اقصیٰ کھوسکی روڈ سے بدین
پریس کلب تک جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالقدوس کی قیادت میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی، نائب امراءاضلاع اللہ بچایو ہالیپوٹہ،عبدالکریم بلیدی، جماعت اسلامی یوتھ ضلع بدین کے صدر علی مردان شاہ و دیگر نے خطاب کیا۔ ریلی میں شرکاءنے پینا فلیکس اور کتبے اٹھائے ہوئے تھے جن پر یہ نعرے درج تھے۔ کشمیری کی آزادی تک،جنگ رہے گی،جنگ رہے گی۔بھارت کی بربادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی،کشمیر بنے گا پاکستان،ٹوٹ کر رہے گا ہندوستان،قوم اگر بیدار نہ ہوگی ملک کے نیا پار نہ ہوگی،ذلت رسوائی مہنگائی زرداری تحفے ہیں بھائی بھائی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالقدوس نے کہا کہ کشمیرپاکستان کا حصہ ہے ان شاءاللہ آزادی کشمیری کا سورج جلد طلوع ہوگا بھارت کو ایک دن ضرور شکست ہوگی ۔مقبوضہ کشمیر میں عید کے اجتماعات پر پابندی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔