بھارتی مظالم پر اقوم متحدہ نے چپ سادھ لی ہے، ایا ز لطیف پلیجو

174

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہاکہ عالمی دنیا کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیوں نظر نہیں آتے ہزاروں کشمیریون کو شہید کیاجاچکا ہے انہیں انصاف نہیں ملتا انہوںنے کہاکہ بھارت مسلسل اقوام متحدہ کی قرار داد اور جنیوا کنونیشن کی خلاف ورزی کررہا ہے کشمیری قیدو بند کی بدترین زندگی گذار رہے ہیں انہوںنے کہاکہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے نوجوانوں کو اغوا کرکے تشدد اور لاشیں ملنے کے باوجود کشمیریوں نے ثابت قدمی سے اپنی جدوجہد جاری رکھا ہوئی ہے انہوںنے کہاکہ راجا گلاب سنگھ ڈوگرہ سے آج تک کشمیری پستے آرہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ22کروڑ پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حق خود ارادیت ضرور ملے گا۔