مسجد کی جگہ مندر بنانے پر شدید مذمت کرتے ہیں،پاکستان

104

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان نے کہا ہے کہ بابری مسجد کے مقام پر مندر کی تعمیر کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھاکہ بابری مسجد صدیوں تک موجود رہی، مسجد کے مقام پر مندر کی تعمیر نام نہاد بھارتی جمہوریت کے منہ پر بدنما دغ ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال بھی بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا، سٹیزن ایکٹ، سی اے اے اور این آر سی جیسے قوانین لائے گئے، بی جے پی مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلی کی کوششوں میں ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی بے نقاب ہورہی ہے، بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی علاقائی امن کے لیے بھی خطرہ ہے۔