وزیر خارجہ کا نریندر مودی کو خطاب کرنے کا چیلنج

695

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےنریندر مودی کو چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ مودی میں دم ہے تو مظفرآباد اور عمران خان سرینگر میں خطاب کریں ،دیکھتے ہیں کشمیری کس کے ساتھ ہیں؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلمانوں کے زخموں پر نمک رکھتے ہوئے رام مندر کا سنگ بنیادر کھا گیا،  مودی نے پورے بھارت کو تباہ وبرباد کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے نئے نقشے پر چین کو اعتماد میں لیا،پاکستان کے عوام کے دلوں کی ترجمانی نقشے میں کی گئی،پاکستان کے سیاسی نقشے نے واضح کردیا کہ کشمیر ہمارا ہے،بھارت کی مروڑ سے ظاہر ہورہاہے کہ ضرب کتنی بھاری ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق آزاد ہوگا،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل رائے شماری پر فیصلے کی پابند ہے،سیاچن سے متعلق پاکستان کا موقف نقشے میں پرودیا گیا ہے۔