کورونا وائرس میں ریکارڈ کمی‘ 432نئے کیسز‘ 15افراد جاں بحق

174

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ صرف 432 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 999 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 80 ہزار 461 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 49 ہزار 397 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 25 ہزار 65 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 10 ہزار 690 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 20 لاکھ 31 ہزار 955 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 705 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 253 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11 ہزار 777، اسلام آباد 15 ہزار 95، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 97، گلگت بلتستان دو ہزار 198 اور پنجاب میں 93 ہزار 336 کورونا مریض ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 153، سندھ میں 2 ہزار 226، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 208، اسلام آباد میں 167، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 54 اور گلگت بلتستان میں 55 ہو چکی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے اسپتالوں میں 213 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 595 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔