عالمی برادری کشمیرمیںبھارتی جرائم کا جواب طلب کرے

151

اسلام آباد (اے پی پی)ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے خلاف بھارتی اقدامات اور جرائم کا جواب طلب کرے ۔ اسپیکر نے دنیا بھر کی 188 پارلیمان کے اسپیکروں اور پریزائیڈنگ افسران کے نام بھیجے گئے اپنے خطوط میں ایک بار پھر کشمیر کے دیرینہ تنازعے کے منصفانہ اور پر امن حل کے لیے آزاد اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔