کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی شروع کردی،این ڈی ایم اے

200

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی کا آغاز کر دیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ایف ڈبلیو او نالوں کی صفائی کا کام 24 گھنٹوں کی بنیاد پر کر رہا ہے، شہر بھر میں 552 چھوٹے بڑے برساتی نالے ہیں، 38 بڑے نالوں میں سے 22 کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ 19 نالوں کی صفائی کی ذمے داری سندھ حکومت نے لی ہے جبکہ گجر نالہ، کورنگی نالہ اور مواچھ گوٹھ نالہ پر ایف ڈبلیو او کام کر رہا ہے۔ 3 بڑے نالوں پر 21 مقامات پر چوک پوائنٹس ہیں۔ نالوں کی صفائی پر ایف ڈبلیو او کی 14 ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ ان ٹیموں نے گزشتہ روز 4 ہزار 364 ٹن کچرا نالوں سے نکالا ہے۔