نیب نے ماضی سے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا‘چیئرمین ٹرانسپیرنسی

164

اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان سہیل مظفر نے کہا ہے کہ چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں نیب نے گزشتہ 34 ماہ میں ماضی سے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، پاکستان کے سی پی آ ئی انڈیکس میں مسلسل بہتری آ رہی ہے، علاقائی اور ملکی انسداد بدعنوانی کے اداروں کے مقابلے میں نیب کی کارکردگی زیادہ مؤثر ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک بدعنوان عناصر سے 466ارب روپے کی ریکوری کی ہے جو نمایاں کامیابی ہے۔ نیب نے اب تک بدعنوانی کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق 1999ء میں پاکستان کا سی پی آ ئی اسکور100 میں سے 22 تھا جبکہ درجہ بندی میں 99 میں سے 87ویں نمبر پر تھا۔ 2019 ء میں پاکستان کا سی پی آئی سکور 100میں سے 32 تھاجبکہ درجہ بندی میں180ممالک میں سے 120واں نمبر تھا۔پاکستان کے اندر ایف آئی اے اور تمام صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کے مقابلے میں نیب کی کارکردگی زیادہ مؤثر ہے۔