عمران خان عید کی چھٹیاں گزارنے اہلخانہ کے ہمراہ نتھیا گلی پہنچ گئے

152

اسلام آباد( آن لائن) وزیراعظم عمران خان نتھیا گلی پہنچ گئے۔ عمران خان موسم کی خرابی کے باعث بذریعہ سڑک نتھیاگلی پہنچے، جہاں وہ3 روز تک فیملی کے ساتھ عید منائیں گے جبکہ عید کی نماز بھی نتھیاگلی میں ہی ادا کریں گے وزیراعظم عید الاضحی کی تعطیلات کے 3 روزہ قیام کے بعد اسلام آباد واپس آئیں گے۔