وزیراعظم پاکستان 5 اگست کو مظفرآباد میں احتجاجی جلوس  کی قیادت کریں گے

259

مظفرآباد (صباح نیوز) وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ 5 اگست کو لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف اور پوری دنیا میں مقیم کشمیری یوم استحصال بھرپور انداز میں منائیں۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان مظفرآباد میں احتجاجی جلوس کی قیادت کریںگے جبکہ 29 جولائی سے 5 اگست تک اسی دوران چیئرمین سینیٹ، خواتین پارلیمنٹرین، وفاقی وزرا اور صوبائی پارلیمانی وفود بھی آزاد کشمیرکا دورہ کریں گے جہاں وہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار
یکجہتی کریں گے اور مختلف مہاجر کیمپوں میں بھی جائیں گے۔ مختلف وفود کی آمد کے موقع پر ساری سیاسی جماعتوں کے نمائندگان کو مدعو کریں گے تاکہ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا جاسکے۔