جنوبی کوریا میں جاپانی وزیر اعظم کے مجسمے کی تضحیک‘ کشیدگی کا خطرہ

618
جنوبی کوریا: جاپانی وزیراعظم سے مشابہ مجسمہ دوسرے کے آگے سجدہ ریز ہے

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کے علامتی مجسمے کی تضحیک پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پیانگ چانگ کے کوریا بوٹینک گارڈن میںایک مرد کا مجسمہ نصب کیا گیا ہے،جو گھٹنوں کے بل سر جھکائے بیٹھا ہے۔ گارڈن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مجسمہ جاپانی وزیراعظم کی علامت ہے،جسے جاپان کی جانب سے ماضی میں اپنے جرائم کو قبول کرنے اور معذرت کا اظہار کرنے کے تصور کے تحت نصب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ٹوکیو حکومت کے ترجمان سوگا یوشی ہیدے نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیق کی جائے گی اور خبر درست ہونے کی صورت میں اس سے جاپان اور جنوبی کوریا کے مابین تعلقات پر فیصلہ کن اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔