شمالی عراق: ترک فوجی آپریشن میں 3کرد دہشتگرد ہلاک

405

شمالی عراق میں ترک افواج کی جانب سے آپریشن کے دوران کردستان ورکرز پارٹی(PKK) کے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک افواج کی جانب سے جاری پنجہ-ٹائیگر آپریشن کے دوران علیحدگی پسند تنظیم کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

وزارت دفاع نے اس واقعہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کا مقصد پی کے کے سمیت دیگر دہشت گرد عناصر کو غیر جانبدار کرنا ہے جو ترک عوام اورسرحدوں کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

واضح رہے کہ ترک مسلح افواج نے 8 مئی کو عراق کے شمال میں PKK  کے خلاف پنجہ-ٹائیگر آپریشن کا آغاز کیا تھا جو تاحال جاری ہے۔

ترکی، امریکہ اور یوروپی یونین کی جانب سے دہشت گرد قرار دی گئی تنظیم پی کے کے، جو گزشتہ 30 سال سے  زائد عرصے سے ترکی کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے، خواتین اور نوزائیدہ بچوں سمیت تقریبا 40،000 افراد کی ہلاکت کی ذمہ دار بھی ہے۔